۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علی عباسی

حوزہ / جامعہ المصطفی العالمیہ کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین علی عباسی نے جامعہ الکوثر اسلام آباد کے استاد پاکستان کے ممتاز پاکستانی عالم دین علامہ محمد علی فاضل کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جامعہ المصطفی العالمیہ کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین علی عباسی نے جامعہ الکوثر اسلام آباد، پاکستان کے ممتاز پاکستانی عالم دین جناب حجت الاسلام والمسلمین محمد علی فاضل کی وفات پر تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔

ان کے تعزیتی پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

انتہائی مخلص اور سادہ زیست عالم دین جناب حجت الاسلام والمسلمین محمد علی فاضل کی وفات کی خبر غم اور افسوس کا باعث بنی۔ علمی میدان میں ان کی مخلصانہ کوششیں، خدمات اور پرہیزگاری ان کی پربرکت زندگی کے دوران ان کی نمایاں خصوصیات میں سے تھیں۔

میں اس عظیم علمی نقصان پر ان کے معزز خاندان ، ان کے فرزندان، لواحقین اور عقیدتمندوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں  اور خداوند متعال سے دعاگو ہوں کہ وہ اس عالم ربانی کو اپنی رحمت اور مغفرت سے نوازے اور ان  کے پسماندگان کوصبر و اجر عطا کرے۔

علی عباسی

تبصرہ ارسال

You are replying to: .